ممدانی حماس کے حامی ہیں‘ نیویارک سے یہودی اسرائیل آجائیں:اسرائیلی وزیر

نیویارک (آئی این پی) ظہران ممدانی نے اعلان کیا تھا کہ وہ میئر منتخب ہوئے تو نیویارک آمد پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے۔ ان کے منتخب ہونے کے بعد اسرائیلی وزیر نے انہیں حماس کا حامی قرار دیتے کر یہودی برادری کو نیویارک چھوڑ کر اسرائیل آنے کی تجویز دے ڈالی ہے۔ اسرائیلی تارکینِ وطن کے امور کے وزیر امیخائے چکلی نے ظہران ممدانی کو حماس کا حامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب نیویارک کے یہودیوں کو اسرائیل منتقل ہونے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔اسرائیلی وزیر کے مطابق ظہران ممدانی کی کامیابی نیویارک کی یہودی برادری کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دے گی