انچارج انویسٹی گیشن ریحان بٹ نے اہلکاروں ، نامعلوم افراد کے ہمراہ گھر سے نوجوان اٹھایا
تھانے لے گئے ، 2کروڑ مانگا ،36لاکھ 40ہزار رشوت لے کر رہا گیا : والدہ کی درخواست پر مقدمہ
لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن گرین ٹاؤن اے ایس آئی کانسٹیبل سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیاذرائع پولیس کے مطابق مقدمہ اختیارات سے تجاوز کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ،مقدمہ کی مدعی حراست میں لیے جانے والے نوجوان کی والدہ ہے ایف آئی آر کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن ریحان بٹ نے ساتھی اہلکاروں اور 5نامعلوم افراد کے ہمراہ گھر پر دھاوا بولا، بیٹے کو زبردستی تھانے لیکر گئے ،ملزمان نے بیٹے کی رہائی کے بدلے 2کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ،36لاکھ 40 ہزار روپے وصول کرکے بیٹے کو چھوڑا گیا ، مدعی مقدمہ نے الزام لگایا ہے کہ ملزمان بیٹے کو پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔