تہران کے قریب کمرشل کمپلیکس میں بھیانک آگ، 8 ہلاکتیں، 36 زخمی

تہران کے قریب کمرشل کمپلیکس میں بھیانک آگ، 8 ہلاکتیں، 36 زخمی

ایران کے دارالحکومت تہران کے مغرب میں واقع شہر اندیشہ میں ایک کمرشل کمپلیکس میں خوفناک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 اس واقعہ میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہو گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، یہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا جب عمارت اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عمارت کو شدید شعلوں میں لپٹا ہوا دیکھا گیا۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے عمل کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو نکالنے کا عمل جاری رہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک ممکنہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔