کراچی (آئی این پی) ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 28 ڈالر سستا ہوکر 5144 ڈالر پر آ گیاہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمزاینڈجیولرز ایسوسی ایشن کیمطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2800 روپے سستا ہوکر 537162 روپے پر آ گیاہے۔10 گرام سونے کی قیمت میں 2410 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی دس گرام سونا460529روپے کاہوگیاہے۔چاندی کی فی تولہ قیمت 194 روپے کم ہوکر 8810 روپے ہوگئی ہے