حکومت کا نیب ترمیمی بل سے کوئی تعلق نہیں:نائب وزیراعظم

 یہ بل  پرائیویٹ ممبر کی جانب سے لایا گیا ‘ حکومت نے حمایت کی ہے:سینیٹ میں جواب
اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ و قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت کا نیب ترمیمی بل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے یہ پرائیویٹ ممبر کی جانب سے لایا گیا ہے جس کی حکومت نے حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہپی ٹی آئی دور حکومت میں 50سے زائد بلز اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کئے بغیر ایوان سے منظور کرائے گئے۔جمعرات کو سینیٹ اجلاس میں نیب آرڈیننس ترمیمی بل کی منظوری کے بعد اپوزیش کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے قائد ایوان و نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ اس ایوان سے سابقہ ادوار میں50سے زائد قانون سازیاں اسی طرح بغیر پوچھے کی گئی ہیں یہ حکومت کا بل نہیں بلکہ نجی بل ہے اس میں مثبت تبدیلیاں ہیں اسی وجہ سے حکومت نے اس کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہاکہ بل پر ووٹنگ ہوچکی ہے اور منظور ہوچکا ہے اس کو قائمہ کمیٹی میں بھجوانے کا کوئی جواز نہیں ہے انہوں نے کہاکہ چیئرمین  سینیٹ نے بل پر ووٹنگ کرائی ہے اور منظور کیا ہے اگر بل میں کچھ پسند نہیں ہے تو اپنی ترامیم لے آئیں