مجھے ایئرپورٹ پر روک کر عدالتی حکم کی توہین کی گئی ّفیصل جاوید

 پشاور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مجھے ایئرپورٹ پر روک کر عدالتی حکم کی توہین کی گئی۔پشاور میں نجی ٹی وی  سے گفتگو میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ  عمرے کے  لئے  جارہا تھا کہ مجھے ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ مجھے عمرے کیلئے  جانے دیا جائے، مجھے  ایئرپورٹ پر روک کر عدالتی حکم کی توہین کی گئی ۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے پی این آئی ایل سے میرا نام نکالنے کا حکم دیا ہے۔