کراچی (خصوصی رپورٹ )مقامی مارکیٹ میں پیر کوفی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 2 سو روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کیمطابق عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا اور چاندی کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔مقامی سطح پر 9200 روپے کیاضافے سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 464762 روپے پرپہنچ گیا