لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں بسنت کے تہوار کا جادو ایک بار پھر شہریوں کے سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔ شہر بھر میں پتنگ بازی کے حوالے سے جوش و خروش پایا جا رہا ہے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے عائد پابندیوں پر شہریوں میں بے چینی بھی دیکھی جا رہی ہیجوڑے پل کے رہائشیوں نے اپنے علاقے میں پتنگ بازی کی اجازت نہ ملنے پر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیامظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ جوڑے پل کے علاقے میں بھی پتنگ بازی کی اجازت دی جائے تاکہ وہ بسنت کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔شہریوں کا کہنا تھا کہ بسنت ایک ثقافتی تہوار ہے اور اس پر مکمل پابندی عوامی خوشیوں کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دیگر علاقوں کی طرح انہیں بھی پتنگ بازی کی اجازت دی جائے۔دوسری جانب کمشنر لاہور کی جانب سے شہر کے پندرہ مقامات سمیت مختلف پارکوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق پابندی کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔شہر میں بسنت کے حوالے سے جہاں خوشی کا سماں ہے وہیں پابندیوں اور احتجاج نے صورتِ حال کو خاصا حساس بنا دیا ہے۔