سعودی عرب میں موجود لاکھوں اونٹوں کو پاسپورٹ جاری

 اونٹوں کے شعبے میں پیداواری صلاحیت اور مجموعی کارکردگی میں اضافہ ہوگا
پاسپورٹ پر سعودی عرب کا قومی نشان اور اونٹ کی تصویر نمایاں طور پر بنی  ہے
ریاض(آئی این پی )سعودی عرب نے ملک میں موجود لاکھوں اونٹوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا جس کا مقصد مملکت کے قیمتی اونٹوں کے ریوڑوں کا بہتر انتظام اور نگرانی کرنا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارتِ ماحولیات، پانی اور زراعت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اونٹوں کے شعبے میں پیداواری صلاحیت اور مجموعی کارکردگی میں اضافہ ہوگا جبکہ اونٹوں سے متعلق ایک جامع اور قابلِ اعتماد ڈیٹا بیس بھی تیار کیا جا سکے گا۔وزارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی پوسٹ میں اونٹوں کے پاسپورٹ کی تصویر بھی شیئر کی گئی جو سبز رنگ کا ہے، پاسپورٹ پر سعودی عرب کا قومی نشان اور سنہری رنگ میں اونٹ کی تصویر نمایاں طور پر بنی ہوئی ہے