یوسف رضا گیلانی کی کمبوڈیا کی قومی اسمبلی کی صدر سے ملاقات

 نوم پنھ( آن لائن ) چیئرمین سینیٹ پاکستان سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے مملکتِ کمبوڈیا کی قومی اسمبلی کی صدر محترمہ سامدیچ مہا راتسافیٹھیکا تھیپادئی خوون سوڈاری سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور مضبوط تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے کمبوڈیا کی قومی اسمبلی اور اس کی قیادت کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور محترمہ خوون سوڈاری کو کمبوڈیا کی قومی اسمبلی کی پہلی خاتون صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے صنفی مساوات اور شمولیتی قیادت کے فروغ کی ایک اہم سنگِ میل قرار دیا