گردن توڑ بخار کی ویکسین کی 16 ہزار وائلز لاہور پہنچنے کے بعد صورتحال بہتر

گردن توڑ بخار کی ویکسین کی 16 ہزار وائلز لاہور پہنچنے کے بعد صورتحال بہتر

گردن توڑ بخار کی ویکسین کی 16 ہزار وائلز لاہور پہنچ گئیں، جس کے بعد صوبائی حکومت نے اس کی فراہمی اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب نادیہ ثاقب نے کہا کہ ویکسین کی سپلائی کو بہتر بنانے کے لیے ڈسٹری بیوٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ عوام کو ویکسین کی بروقت اور معیاری فراہمی یقینی بن سکے۔ویکسین کی قیمت 6500 روپے مقرر کی گئی ہے، اور سیکریٹری صحت نے چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ یہ ویکسین اصل قیمت پر ہی مارکیٹ میں فروخت کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ویکسین کی قیمتوں میں کسی قسم کا غیر قانونی اضافہ نہ ہو۔صوبائی حکومت کی جانب سے یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ گردن توڑ بخار کے کیسز میں کمی لائی جا سکے اور عوام کو اس بیماری سے بچاؤ کے لیے معیاری ویکسین کی بروقت فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔