واشنگٹن (آئی این پی )گوگل نے اپنی مصنوعی ذہانتپالیسی میں اچانک خاموشی سے اہم تبدیلیاں کر دی ہیں، جن کے تحت ہتھیاروں اور نگرانی کے لیے اے آئی کے استعمال پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ یہ تبدیلی حال ہی میں شائع ہونے والی 2024کی رپورٹ کے ذریعے سامنے آئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل نے اپنی پالیسی میں دیگر اہم معاملات پر بھی خاموشی اختیار کی ہے۔