روس‘ بھارت تجارت 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا فیصلہ، روسی شہریوں کیلئے مفت ویزے

روس بھارت میں سب سے بڑا ایٹمی پاور پلانٹ لگائے گا‘معاشی تعاون بڑھایا جائیگا:پیوٹن اور نریندر مودی کی ملاقات میں اتفاق
نئی دہلی (آئی این پی)امریکی انتباہ کے باوجود بھارت اور روس نے اپنی اسٹریٹجک قربت مزید واضح کر دی۔ نئی دہلی میں ملاقات کے دوران صدر پیوٹن نے دوطرفہ تجارت 100 ارب ڈالر تک بڑھانے اور بھارت میں سب سے بڑے ایٹمی پاور پلانٹ کے آغاز کا اعلان کیا، جبکہ دونوں ممالک نے نئی ویزہ سہولتوں اور 2030 تک معاشی تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا۔برطانوی نشریاتی ادارے  کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن دو روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچے، جہاں نئی دہلی ایئرپورٹ پر وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔ صدر پیوٹن روس، بھارت سالانہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں، جسے خطے میں دونوں ممالک کی بڑھتی ہوئی قربتوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے