وزیر اعلیٰ پنجاب نے 6 ماہ میں عوام کے خوابوں کا گھر مکمل کر کے وعدہ پورا کیا

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے 6 ماہ میں عوام کے خوابوں کا گھر مکمل کر کے وعدہ پورا کیا

مریم نواز نے عوام کو اپنا گھر فراہم کرنے کا وعدہ محض چھ ماہ کی قلیل مدت میں پورا کر دکھایا ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ پنجاب حکومت نے صرف چھ ماہ کے دوران 62,500 گھر تعمیر کیے، جس سے پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق، "5 سے 10 مرلہ کے اپنے گھر اسکیم" کے تحت عوام کو 74 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔ اس اسکیم کے نتیجے میں قرض کی واپسی کا ریکارڈ بھی قائم ہوا ہے، جس میں 99.9 فیصد ریکوری پنجاب میں حاصل کی گئی ہے، یہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ، اب تک 37،000 سے زائد خاندانوں کو قرض کی دونوں اقساط جاری کی جا چکی ہیں، اور 52,000 سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہر سال ایک لاکھ گھر فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، اور اب ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال دسمبر تک اس ہدف کو پورا کر لیا جائے گا۔مزید برآں، وزیر اعلیٰ آج لاہور کے ایکسپو سینٹر میں اپنی "اپنا گھر" اسکیم کے نئے مرحلے کا آغاز کریں گی۔ اس نئی اسکیم کے تحت، نہ صرف زمین پنجاب حکومت فراہم کرے گی بلکہ گھر بھی تعمیر کیے جائیں گے، تاکہ عوام کو ان کے خوابوں کا اپنا گھر جلد از جلد فراہم کیا جا سکے۔