کشمیری جبر کے ماحول میں ہیں،پاکستان سفارتی امداد تب تک جاری رکھے گاجب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا:نائب وزیراعظم
5 اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن بن چکا ہے‘ پاکستان کشمیر یوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا:عطاء تارڑ
اسلام آباد(اے ایف بی ) نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کے زمین خریدنے کے لیے دروازے کھولے گئے، بھارت سرینگر میں دہلی سے حکومت چلانا چاہتا ہے، بھارت غیر قانونی فیصلہ کشمیر پر لاگو نہیں کرسکتا ۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے غیر قانونی اقدامات کے لیے کشمیری رہنمائوں کو جیل میں رکھا، بھارتی حکومت موجودہ حقائق سے کیسے نظریں چرا سکتی ہے، بھارت کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔ کشمیری جبر کے ماحول میں ہیں، کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کی جارہی ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں سے انکار کیسے کرسکتاہے، کشمیر میں انسداد دہشت گردی کے قوانین کو توڑا جارہا ہے، بھارتی حکومت موجودہ حقائق سے کیسے نظریں چرا سکتی ہے، بھارت کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔ کشمیری جبر کے ماحول میں ہیں، کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیریوں کے رشتے صدیوں پرانے ہیں، بھارت غیر قانونی فیصلہ کشمیر پر لاگو نہیں کرسکتا، کشمیر پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، پاکستان سفارتی امداد تب تک جاری رکھے گاجب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا‘ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے پاکستان کشمیر یوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ، بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے یوم استحصال کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 5 اگست کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دن بن چکا ہے جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق چھین لئے، پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہئے۔