آج کل او ٹی ٹی پر کنٹینٹ کی بھرمار ہے، لیکن اگر آپ کرائم تھرلر دیکھنے کے شوقین ہیں تو "کُٹرم پورِنْدھَوَن: دی گلٹی ون" آپ کے لیے لازمی ہے۔
یہ ملیالم سیریز اپنی زبردست کہانی اور سسپنس کی وجہ سے ناظرین کو مکمل طور پر باندھے رکھتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ملیالم فلم اور سیریز کے شوقین اب اس کی ہر قسط کے دیوانے ہو گئے ہیں۔ملیالم سینما کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں فضول کے سین، زبردستی کا رومانس یا فحاشی دیکھنے کو نہیں ملتی، مگر کہانیاں اتنی مضبوط اور تکنیکی لحاظ سے بہترین ہوتی ہیں کہ ناظرین بغیر رکے دیکھتے رہیں۔"کُٹرم پورِنْدھَوَن: دی گلٹی ون" سونی ٹی وی پر اسٹریم ہو رہی ہے اور ہر ایپی سوڈ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آپ حقیقی کرائم کیس دیکھ رہے ہوں۔ ایک بار دیکھنا شروع کریں، تو قسط ختم کیے بغیر اٹھنا مشکل ہو جائے گا۔یہ سیریز کرائم تھرلر اور سسپنس کے شائقین کے لیے او ٹی ٹی کا تازہ ترین ہٹ ہے، جو ہر لمحے دل دھڑکنے پر مجبور کر دیتا ہے۔