گرفتار خواتین کا قاسم سلیمانی کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں،زینب سلیمانی

 حمیدہ سلیمانی ، بیٹی امریکہکی گرین کارڈ ہولڈر تھیں اور پر تعیش زندگی گزار رہی تھیں
تہران(آئی این پی )ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے امریکی محکمہ خارجہ کے دعوے کی تردید کر دی۔ایرانی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکا نے جن دو خواتین کو گرفتار کیا ہے ان کا شہید قاسم سلیمانی کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔ قاسم سلیمانی کی ایک اور بیٹی نرگس سلیمانی نے ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج تک شہید قاسم سلیمانی کے خاندان یا قریبی رشتہ داروں میں سے کوئی بھی امریکا میں مقیم نہیں رہا۔اس سے پہلے امریکا نے دعوی کیا تھا کہ قاسم سلیمانی کی دو رشتہ دار خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی امریکا کی گرین کارڈ ہولڈر تھیں اور امریکا میں پر تعیش زندگی گزار رہی تھیں، حمیدہ سلیمانی اور ان کی بیٹی دونوں کا گرین کارڈ منسوخ کر دیا ہے۔