نجی حج کمپنیوں کے حج پیکیج فائنل، بکنگ میں تیزی آ گئی

اسلام آباد (آن لائن) نجی حج کمپنیوں کے حج پیکیج فائنل کر دیئے گئے۔راواں سال نجی حج پیکیج 14لاکھ سے 35 لاکھ روپے تک رکھا گیا ہے۔وزارتِ مذہبی امور کی ہدایت پر بیشتر حج منظم کمپنیوں نے اپنے حج پیکیجز ڈیجیٹل پورٹل پر اپ لوڈ کر دیے ہیں، جس کے بعد پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ میں تیزی آ گئی ہے۔ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 16 بنیادی حج پیکیجز فائنل کر لیے گئے ہیں۔ رواں برس ان پیکیجز کی قیمت 14 لاکھ سے ساڑھے 37 لاکھ روپے کے درمیان رکھی گئی ہے۔ پرائیویٹ سکیم میں مختصر دورانیے والے پیکیجز، بیرونِ ملک سے براہِ راست پروازوں اور فائیو اسٹار حج پیکیجز کے انتخاب کی سہولت بھی موجود ہے