لندن (خصوصی رپورٹ)7ستمبر کومکمل چاند گرہن ہوگا جو پورے ایشیا کے ساتھ ساتھ یورپ اور افریقہ کے مختلف حصوں میں دیکھا جا سکے گا، پاکستان میں بھی یہ چاند گرہن رات ساڑھے10 سے 11 بج کر 52 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔اس موقع پر یورپ اور افریقہ کیلوگوں کو مکمل چاند گرہن کے دوران "بلڈ مون"دیکھنے کا موقع ملے گا۔ یہ چاند گرہن مغربی آسٹریلیا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق جب سورج، زمین اور چاند ایک دوسرے کی قطار میں آجاتے ہیں تو زمین سے پڑنے والا سایہ چاند کو خوفناک گہرے سرخ رنگ کا دکھاتا ہے۔مکمل چاند گرہن برطانوی وقت کے مطابق شام 5بج کر 30 منٹ سے 6 بج کر 52 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔ یورپ اور افریقہ میں جزوی چاند گرہن دیکھنے کامختصر موقع ملے گا اور امریکا اس سے محروم رہے گا جبکہ ماہرین فلکیات کے مطابق ایک نایاب مکمل سورج گرہن بھی 12 اگست 2026 کو یورپ کے کچھ حصوں میں نظر آئے گا جو اپریل 2024 میں پورے شمالی امریکہ میں لگنے والے سورج گرہن کے بعد پہلا مکمل سورج گرہن ہوگا۔