کاہنہ میں فائرنگ ، پولیس اہلکار زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیاپولیس کے مطابق زخمی کانسٹیبل محمد یاسین کوطبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا،محمد یاسین ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا کہ اس دوران 2نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کر دیواقعہ دیرینہ دشمنی ہے یا ڈکیتی مزاحمت تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا اطلاع ملنے پر ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے جائے وقوعہ کا دورہ اور جنرل ہسپتال آمد کی اے ایس پی اور ایس ایچ او کاہنہ بھی ایس پی ماڈل ٹاؤن کے ہمراہ تھے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے زخمی اہکار کی عیادت کی بہترین علاج معالجہ کی ہدایت دی فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے گئے ترجمان پولیس کے مطابق کنسٹیبل یاسین متعینہ SSUڈیوٹی سے گھر واپس جا رہا تھاشہزادہ روڈ پر2 نامعلوم افراد نے کھیت سے نکل کر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئیفائر کانسٹیبل یاسین کی ٹانگ میں لگا جس کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ایس ایچ او کاہنہ کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی،جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا