اسلام آباد (آئی این پی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اورپی ٹی آئی میں دراڑ پڑگئی ، محمود اچکزئی ناراض ہو کر بلوچستان روانہ ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ تنازع قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر پیدا ہوا۔ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی اس بات پر ناراض ہوئے کہ حکمِ امتناع تک عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر برقرار رکھا گیا۔