پاکستان اسٹاک میں تیزی، ڈالر سستا ہونے لگا

پاکستان اسٹاک میں تیزی، ڈالر سستا ہونے لگا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے ساتھ ہی امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی کم ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز، اسٹاک مارکیٹ نے تیزی کا رجحان برقرار رکھا اور افتتاحی سیشن میں 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 161,633 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کے پہلے سیشن میں بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی، لیکن دن کے اختتام پر انڈیکس 1,521 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 161,281 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب، انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 7 پیسے سستا ہوا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔