ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ اور ڈانسر سنی لیونی نے اپنی شادی کے 13 سال مکمل ہونے پر اپنے شوہر ڈینیئل ویبر کے ساتھ دوبارہ شادی کی تقریب کا انعقاد کیا،
جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہی ہیں۔ یہ خوبصورت تقریب مالدیپ کے ساحل پر منعقد ہوئی، جہاں سنی لیونی نے سفید روایتی عروسی لباس پہنا، جبکہ ڈینیئل ویبر نے سفید شرٹ اور پینٹس کا انتخاب کیا۔ ان کے بچے بھی تقریب میں موجود تھے اور اپنے والدین کی اس تقریب کا حصہ بنے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیونی اور ڈینیئل ویبر طویل عرصے سے اپنی شادی کی تجدید کا ارادہ رکھتے تھے، لیکن وہ اس وقت کا انتظار کر رہے تھے جب ان کے بچے بڑے اور سمجھدار ہو جائیں تاکہ اس موقع کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔ سنی لیونی کی پہلی شادی 2011 میں ڈینیئل ویبر سے ہوئی تھی، جبکہ اس سے قبل انہوں نے کامیڈین رسل پیٹرز اور بعد میں پلے بوائے انٹرپرائزز کے نائب صدر میٹ ایرکسن کے ساتھ بھی تعلقات رکھے تھے۔