شہری کا پالتو بلا چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے میں شہری کا پالتو بلا چوری ہو گیا بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت قائد ملت کالونی کے علاقے میں شہری کا پالتو بلا چوری ہوگیاموٹرسائیکل پر سوار ایک مرد اور ایک خاتون گھر کے دروازے پر کھڑا پالتو بلا کو اٹھا کر فرار ہو گئیموٹرسائیکل پر سفید رنگ کے پالتو بلا کو لے جاتے ہوئے دونوں ملزمان کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی فوٹیج کے مطابق دونوں چوروں کو پالتو بلا کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے متاثرہ شہری شیر افضل نے تھانہ کوٹ لکھپت میں چوروں کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کروا دی پولیس نے مزید قانونی کارروائی کے بعد بلے کی تلاش شروع کر دی