خزانے میں 598 سونے کے سکے، زیورات اور تمباکو کے تھیلے شامل،مالیت ساڑھے تین لاکھ ڈالر
نیویارک (آئی این پی ) چیک ریپبلک کے شمال مشرقی علاقے پوڈکرکونوشی کے پہاڑوں کے کنارے جنگل میں سیر کے دوران دو افراد کو ایک خزانہ ملا جس کی مالیت تقریبا ساڑھے تین لاکھ ڈالر ہے۔ امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی بوہیمیا کے میوزیم نے خزانے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس خزانے میں 598 سونے کے سکے، زیورات اور تمباکو کے تھیلے شامل ہیں جن کا مجموعی وزن تقریبا 15 پائونڈ کے قریب ہے۔میوزیم کے مطابق یہ سکے غالبا ً 1808 یا پھر 19 ویں صدی کے اوائل کے ہیں اور اندازہ ہے کہ انہیں 1921 کے بعد زمین میں دفن کیا گیا ہوگا۔ ان میں فرانس، بیلجیئم، سلطنت عثمانیہ اور سابقہ آسٹریا و ہنگری کی کرنسیاں شامل ہیں۔