لندن (آئی این پی) سوشل میڈیا کے باعث دنیا بھر میں موٹاپے میں اضافہ ہونے لگا۔ورلڈ اوبیسٹی فیڈریشن کے مطابق رواں سال موٹاپے سے بچا کے عالمی یوم کی مہم کا موضوع موٹاپے کے خلاف اقدام کی 8 ارب وجوہات ہے۔اس سال کی مہم اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ موٹاپے کے خلاف کارروائی کے لیے 8 ارب وجوہات موجود ہیں، یعنی ہر فرد، ہر کمیونٹی اور ہر نظام صحت مند مستقبل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔اس مہم میں حکومتوں، طبی ماہرین اور معاشروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مشترکہ ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحت مند ماحول تشکیل دیں۔دنیا بھر میں موٹاپے کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیچھے کئی عوامل کارفرما ہیں، جن میں غیر صحت بخش غذائی عادات، سست طرزِ زندگی، پراسیس شدہ غذاں کی آسان دستیابی اور مختلف ماحولیاتی عناصر شامل ہیں۔سوشل میڈیا بھی کھانے پینے کی عادات اور طرزِ زندگی پر نمایاں اثر ڈالتا ہے، جو بالآخر جسمانی وزن پر گہرا اثر چھوڑتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا نے ہماری خوراک، جسمانی ساخت اور وزن سے متعلق تصورات کو نمایاں طور پر بدل دیا ہے