سینئر سیاست دان اور سینیٹر فیصل واوڈا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ریاست نے اپنا موقف پوری وضاحت کے ساتھ پیش کر دیا ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ نرم زبان میں بات کی، مگر آج ریاست نے جو پیغام دیا ہے وہ دوٹوک اور واضح ہے۔ان کے مطابق اب پاکستان، اس کی افواج اور شہیدوں کا کسی بھی سطح پر مذاق نہیں اڑایا جائے گا اور نہ ہی کسی چیز کو انچ بھر برداشت کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ فوج کے خلاف دشمن ممالک کے بیانیے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور آج کی پریس کانفرنس اس بات کا مضبوط اظہار ہے کہ ریاست ایسے منفی بیانیوں کے مقابلے میں مکمل یکسو ہے۔