وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکی غلامی قبول کرنے سے انکار کر دیا
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا انتظامیہ نے وینزویلین صدر کو اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا، اقتدار چھوڑنے کے بدلے کسی امیر عرب ملک منتقلی کی پیش کش کر دی تاہم صدر نکولس مادورو نے اقتدار چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ مادورو حکومت کو جائز نہیں کہا جاسکتا۔واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امن کیلئے امریکی غلامی قبول کرنے سے انکار کر دیا ، انہوں نے گزشتہ روز اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وینزویلا امن کے لئے امریکی غلامی کو قبول نہیں کرے گا، انہوں نے کہا کہ ہم خودمختاری، برابری اور آزادی کے ساتھ امن چاہتے ہیں،ہم امن کے لئے غلامی یا امریکی نوآبادی نہیں بننا چاہتے ، ہم نہ کبھی کالونی بنیں گے اور نہ ہی غلام بنیں گے