مدارس صوبوں کی وزارت تعلیم کے ماتحت،ان کی رجسٹریشن صوبائی معاملہ ہے، ذرائع
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے منظوری کے بغیر اور قانونی اعتراض کے ساتھ مدارس رجسٹریشن بل کو وزیر اعظم آفس واپس بھیج دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مدارس صوبوں کی وزارت تعلیم کے ماتحت،ان کی رجسٹریشن صوبائی معاملہ ہے، اسلام آبادمیں بھی مدارس کی رجسٹریشن کے دو قوانین پہلے سے موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئے مدارس رجسٹریشن بل میں کہیں نہیں لکھا کہ بل کا اطلاق اسلام آباد میں موجود قوانین کے اوپر ہوگا جبکہ صدر مدارس رجسٹریشن بل واپس بھجواچکے اور اب بلاول بھٹو کی خواہش کے باوجود بھی دستخط نہیں ہوسکتے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل کو اب صرف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرایا جا سکتا ہے جبکہ وزیراعظم بھی ازخود مدارس رجسٹریشن بل پر کوئی رائے نہیں دے سکتے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بل مدارس کے اکاؤنٹس میں سہولت اور ان کی رجسٹریشن کے متعلق ہے، چوں کہ یہ صوبائی معاملہ ہے اس لیے تمام صوبوں کویہ بل پاس کرنا ہو گا۔