گاڑی جیل روڈ انڈرپاس کے نیچے حادثے کاشکارہوئی،صوبائی وزیرمحفوظ رہیں،اقلیتی امورکے وزیرکی کاربھی متاثر
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمی بخاری کی کار کو جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے حادثہ پیش آیا تاہم وہ حادثے میں محفوظ رہیں۔تفصیلات کے مطابق عظمی بخاری پنجاب یونی ورسٹی میں وزیر اعلیٰ کی سکالرشپ کی تقریب کے لیے جا رہی تھیں جب ان کی گاڑی جی او آر سے یونی ورسٹی جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی ،حادثے میں صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی گاڑی بھی متاثر ہوئی کنال روڈ پر جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے پہلی گاڑی کی اچانک بریک لگنے سے رکشا 3گاڑیوں کی زد میں آ گیا،دونوں وزراء اپنی گاڑیوں میں سوار تھے اور خوش قسمتی سے حادثے میں دونوں محفوظ رہے۔ عظمیٰ بخاری متبادل گاڑی میں پنجاب یونی ورسٹی کے لیے روانہ ہوگئیں۔