پنجاب حکومت کا ججزکوہیلتھ انشورنس فیملی سمیت دینے کافیصلہ

لاہور ہائیکورٹ کے36،ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے667ججزکوہیلتھ انشورنس ملے گی،سمری محکمہ خزانہ کوارسال
لاہور (آن لائن) صوبائی حکومت نے پنجاب کے1794ججزکوہیلتھ انشورنس دینے کافیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئرنے سمری محکمہ خزانہ کوارسال کر دی، لاہور ہائیکورٹ کے36اورڈسٹرکٹ جوڈیشری کے667ججزکوہیلتھ انشورنس ملے گی،سینئرسول جج 110،سول جج 981 کو بھی ہیلتھ انشورنس ملے گی، ججز کو ہیلتھ انشورنس فیملی سمیت دی جائے گی،ججز سرکاری ہسپتالوں و گورنمنٹ کے پینل ہسپتالوں میں مفت علاج کرواسکیں گے،محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئرنے ہیلتھ انشورنس کیلئے35کروڑمانگ لئے ہیں۔