کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ ڈراموں میں استعمال ہو رہی ہے:عظمی بخاری

لاہور(سپشل رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے  کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری تو اب ڈراموں میں تفریح کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نجی ٹی وی کے ڈرامے کا ایک سین شیئر کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ بھائی ماننا پڑے گا، کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری تو اب ڈراموں میں تفریح کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔