سی سی ڈی نے تحفظ مانگ لیا

 انکوائریوں سے ڈیپارٹمنٹ کے آپریشنز متاثر ہو رہے :حکام کی وزیراعلیٰ کو بریفنگ، نئی قانون سازی کی تجویزپیش 
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)نے مبینہ پولیس مقابلوں کی انکوائریوں سے بچنے کیلئے پنجاب حکومت سے تحفظ مانگ لیا ۔ذرائع کے مطابق سی سی ڈی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دی گئی بریفنگ میں انکوائریوں کو اپنے آپریشنز کیلئے حوصلہ شکنی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائریوں کی وجہ سے ڈیپارٹمنٹ کے آپریشنز متاثر ہو رہے ہیں،اس سلسلے میں دوران حراست ملزمان پر تشدد اور اموات کے واقعات سے متعلق انکوائریوں سے بچنے کیلئے نئی قانون سازی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے حال ہی میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا اور آئی جی پنجاب کو ان کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔