روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا ذاخارووا نے کہا ہے کہ روس امریکی پابندیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے برکس اور گلوبل ساؤتھ ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماریا ذاخارووا نے کہا کہ امریکا کی جانب سے گلوبل ساؤتھ ممالک پر ٹیرف کی پالیسی ان ممالک کی خودمختاری اور داخلی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ واضح ہے کہ امریکی پابندیوں کا مقصد صرف معاشی نہیں بلکہ سیاسی دباؤ ڈالنا بھی ہے۔