کراچی:سکول کی بندش ،طلبہ نے سڑک پر اسمبلی لگالی

کراچی(آئی این پی )کراچی میں دہلی گورنمنٹ بوائز اسکول  کی بندش چوتھے روز میں داخل ہوگئی جبکہ   طلبہ نے سڑک بند کرکے اسمبلی لگارکھی ہے ۔طلبہ کی بڑی تعداد اسکول کے باہر موجود ہے۔طلبہ نے اسکول کے باہر سڑک بند کرکے اسمبلی لگائی جس دوران اساتذہ بھی اسمبلی میں شریک رہے جب کہ اسمبلی کے بعد طلبہ سڑک پر بیٹھ گئے اور خاتون استاد نے حاضری لی۔مزید برآں اسکول کا وقت ساڑھے 7 بجے کا ہے اور پرنسپل صبح 9 بجے تک اسکول نہیں پہنچے۔