ضلعی انتظامیہ ناکام، برائلر گوشت شہر میں 685 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے

ضلعی انتظامیہ ناکام، برائلر گوشت شہر میں 685 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے

شہر میں برائلر گوشت کی بلیک مارکیٹ فروخت عروج پر، ضلعی حکام سرکاری ریٹ پر عملدرآمد میں ناکام

ذرائع کے مطابق شہر میں برائلر گوشت فی کلو 685 سے 700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، حالانکہ فارمر ریٹ 383 روپے فی کلو ہے، اور گوشت سرکاری ریٹ کے مطابق صرف 425 روپے فی کلو ہونا چاہیے تھا۔فارمرز نے ضلعی حکام کے سامنے سرکاری ریٹ پر برائلر فراہم کرنے سے انکار کر دیا، جس کے باعث شہریوں کو زائد قیمت پر گوشت خریدنا پڑ رہا ہے۔یہ صورتحال ضلع میں ضلعی حکام کی ناکامی اور برائلر گوشت کی بلیک مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی سرگرمی کی نشاندہی کرتی ہے، جبکہ صارفین شدید متاثر ہو رہے ہیں۔