موبائل سمیں،شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا پلان بنا کردیا جائے:وزیراعلی
کراچی(آئی این پی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے چیف سیکٹریری سندھ کو پولیو کے حفاظتی قطرے کے انکاریوں کی موبائل سمز،شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا پلان بنا کر دینے کی ہدایت کردی، وزیراعلی ہاوس میں پولیو ڈراپ رفیوژل سیل بھی قائم کردیا گیا ۔وزیراعلی ہاوس میں پولیو کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے کہا پولیو کے خامتے کے لئے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سنجیدگی سے کام کرے ، پولیو مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، میں محکمہ صحت اورانتظامیہ کیکچھ افسران پہلے ہی فارغ کر چکا ہوں ، انسداد پولیو میں مزید غفلت پر متعلقہ افسران کو بھی گھرجاناہوگا ۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے سے انکار کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ایسے افراد کے خلاف انتظامی کارروائی کر کے رپورٹ پیش کی جائیں ،