اسلام آباد(آئی این پی)پاکستانی لانگ ڈسٹنس رنر امین مکاتی نے نیویارک سٹی میراتھن میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 42اعشاریہ 195کلومیٹر میراتھن کو 2 گھنٹے 53 منٹ اور 42 سیکنڈ میں میراتھن کو مکمل کرنیوالے تیز ترین پاکستانی رنرہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔اپنی اس شاندار کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے امین مکاتی نے نیویارک میراتھن ریس کو انتہائی کٹھن تجربہ قرار دیا اور کہا کہ وہ اس سال کے ایونٹ میں 42اعشاریہ 195کلومیٹر میراتھن کو تین گھنٹے سے کم وقت میں ریس مکمل کرنے والے واحد پاکستانی رنر ہی جسے مکمل کرنا میرے اور میرے ملک پاکستان کے لیے ایک نہایت خاص لمحہ ہے۔امین مکاتی نے کہا کہ وہ دنیا کی چھ بڑی بین الاقوامی میراتھنز مکمل کرنے کے اپنے پرعزم ہدف کی تکمیل کی طرف گامزن ہیں جبکہ میراتھن کیلئیایکٹیویٹ کے سی ای او آر ڈی رضوان آفتاب احمد کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے تمام بین الاقوامی میراتھن کے سفر میں بھرپور تعاون اور حوصلہ افزائی کی۔