ویب ڈیسک: سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار ہے، جبکہ امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروبار کے دوسرے دن بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا مظاہرہ جاری رہا، جس کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 360 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 163 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان موجود تھا، اور مجموعی طور پر 35 کروڑ 29 لاکھ 97 ہزار 728 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کی مالیت 32 ارب 54 کروڑ 86 لاکھ 39 ہزار 881 روپے رہی۔
دوسری طرف، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، 5 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے۔