کویت میں سونے یا زیورات کی نقدی خریداری پر پابندی عائد

 کویت میں سونے یا زیورات کی نقدی خریداری پر پابندی عائد

کویت میں وزارت تجارت اور صنعت نے ایک اہم فیصلہ جاری کیا ہے جس کے تحت 2025 کی وزارتی قرارداد نمبر 182 کے مطابق، مخصوص شعبوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کے لیے نقد لین دین پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 اس فیصلے کا مقصد غیر قانونی لین دین اور منی لانڈرنگ کو روکنا ہے۔حکومت نے زیورات کی دکانوں پر سونے کی خرید و فروخت میں نقد رقم کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ متعلقہ وزارت نے لائسنس یافتہ زیورات کے ڈیلروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خرید و فروخت کے معاملے میں نقدی کے بجائے کویت کے مرکزی بینک سے منظور شدہ غیر نقد ادائیگی کے طریقے استعمال کریں۔ حکم نامے میں خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔