کے پی ہاؤس ہوتا ہوا کوہسار کے راستے پہاڑ پر چڑھ کے 12 ضلع کراس کرکے پشاور اسمبلی میں نمودار ہوگا، وزیر دفاع
اسلام آباد (آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور پھر ورکروں کو چھوڑ کر غائب ہو جائے گا ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو آڑے ہاتھوں لیا، جنہوں نے گذشتہ روز ایک بار پھر اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکی دی تھی۔ خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں کہا کہ علی امین گنڈا پور پھر ورکروں کو چھوڑ کر غائب ہو جائے گا اور کے پی ہاس ہوتا ہوا کوہسار کے راستے پہاڑ پر چڑھ کے 12 ضلع کراس کرکے پشاور اسمبلی میں نمودار ہوگا۔ یہ رنگ بازی کا اینڈ ہے۔