اسلام آبا(آئی این پی ) توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی یک اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔ایف آئی اے نے بشری بی بی کی ضمانت کے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کو دی گئی ضمانت کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، ہائیکورٹ کے ایک جج نے چیمبر میں ضمانت دی اور سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ استغاثہ کا کیس یہ ہے کہ بشری بی بی اپنے شوہر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملوث ہیں، لیکن ہائیکورٹ نے ضمانت دیتے ہوئے یہ مدنظر نہیں رکھا کہ استغاثہ کے پاس یہ شواہد ہیں کہ بلغاری جیولری سیٹ کو توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا گیا