آزادکشمیرکے عوام اپنی افواج کیساتھ سیسہ پلائی دیوارکی مانندکھڑے ہیں:پیغام
اسلام آباد(آئی این پی )معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر آزادکشمیرکے عوام نے بھرپور قومی جوش و ولولے کے ساتھ اظہارخیال کیا۔آزاد کشمیر کے مختلف مکتب فکرسے تعلق رکھنے والے غیور شہریوں کا کہنا تھا کہ پوری قوم اورمسلح افواج کے درمیان مثالی یکجہتی کا مظاہرہ قابلِ فخراور قابل تقلید ہے۔شہری کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے موقع پر ہم نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستانی قوم کسی بھی چیلنج کے سامنے جھکنے والی نہیں۔ قوم اورفوج کے درمیان یہ بے مثال رشتہ دراصل ہمارے اجتماعی شعور، اتحاد اور قومی غیرت کی عکاسی کرتا ہے۔ آزاد کشمیرکے شہریوں کا بھرپور ولولے، جذبے اورعزمِ صمیم کااظہاراس بات کی دلیل ہے آزادکشمیرکے عوام اپنی افواج کیساتھ سیسہ پلائی دیوارکی مانندکھڑے ہیں۔