لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے 14 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق طارق محمود کو ڈی ایس پی ڈولفن اسکواڈ کینٹ ڈویڑن لاہور، ساجد علی کو ڈی ایس پی شکرگڑھ نارووال، جبکہ نصراللہ خان کو ڈی ایس پی سانگلہ ہل ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا ہے اسی طرح طارق جمال کو ڈی ایس پی صفدر آباد شیخوپورہ، فخرالزمان کو ڈی ایس پی بڑا گھر ننکانہ صاحب، شاہد نواز کو ڈی ایس پی لیگل شیخوپورہ اور ساجد محمود کو ڈی ایس پی جڑانوالہ فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے یوسف رضا کو ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ، حسن اختر کو ڈی ایس پی لیگل اوکاڑہ اور ثاقب بٹ کو ڈی ایس پی سیکیورٹی داتا دربار لاہور تعینات کیا گیا ہے۔مزید برآں احمد عثمان کو ڈی ایس پی لیگل ساؤتھ پنجاب ملتان، مدثر کلیم کو ڈی ایس پی لیگل تھری ملتان، ہاشم محمود کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اسپیشل برانچ گوجرانوالہ جبکہ ثناء اللہ کو ڈی ایس پی آر آئی بی گوجرانوالہ ریجن تعینات کر دیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کے ان تقرر و تبادلوں کو انتظامی بہتری اور پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔