گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو حج سے قبل غلافِ کعبہ پیش کیا گیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو حج سے قبل غلافِ کعبہ پیش کیا گیا

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حج کی سعادت سے قبل مکہ مکرمہ میں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے ملاقات کی، جہاں انہیں غلافِ کعبہ کا معزز تحفہ پیش کیا گیا۔

 ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے حجاج کرام کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے شاندار انتظامات کو سراہا اور سعودی وزیر نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے حجاج کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔کامران خان ٹیسوری اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ شاہی دعوت پر حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں، اور سعودی حکومت کی جانب سے حجاج کے لیے سہولیات کی فراہمی پر اظہارِ تشکر کیا گیا۔ یہ ملاقات سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات میں حسنِ تفاهم کی ایک اہم علامت سمجھی جاتی ہے۔