کراچی ائیرپورٹ پر غیر معمولی رش: پروازوں کی روانگی میں تاخیر

کراچی ائیرپورٹ پر غیر معمولی رش: پروازوں کی روانگی میں تاخیر

ویب ڈیسک: کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالی پروازوں کا غیر معمولی رش دیکھنے کو ملا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے 10 سے زائد پروازوں کی روانگی ایک ہی وقت پر شیڈول کر دی تھی، جس کے نتیجے میں ایک ہی وقت میں کئی بین الاقوامی پروازیں روانہ ہوئیں اور رش کی صورتحال پیدا ہوئی۔علی الصبح یہ رش اس قدر بڑھ گیا کہ پروازوں کی روانگی میں کئی گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ خاص طور پر پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز کو تین گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب، بینکاک اور دیگر بیرون ملک جانے والی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔

امیگریشن کے عمل میں تاخیر کے باعث مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، اور امیگریشن عملے کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔ اس غیر معمولی رش کے باعث مسافروں نے ائیرپورٹ پر گھنٹوں انتظار کیا، جس سے ان کی سفر کی سہولت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔