اسلام آباد(آئی این پی)انٹرنیٹ میں سست روی کے معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں، اور رپورٹ وزارت آئی ٹی کو ارسال کر دی گئی ہے ۔پی ٹی اے کے مطابق وی پی این کے بڑھتے استعمال نے بینڈوتھ پر اضافی بوجھ ڈالا، انٹرنیٹ طلب کو پورا کرنے کیلئے بینڈوڈتھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔پی ٹی اے نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ وزارت آئی ٹی کو ارسال کردی ہے ۔ جس میں ٹک ٹاک، وٹس ایپ، فیس بک، اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ جبکہ ویڈیو اسٹریمنگ، کالز اور ویب برازنگ میں سست رفتاری کی شکایت سامنے آ ئی ہے ۔