لاہور(نیٹ نیوز)بیل نے مدد کرنے والے سیاح کو اٹھا کر پٹخ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بیلوں کے آپس میں لڑنے اور املاک کو نقصان پہنچانے یا غصے میں آنے پر لوگوں پر حملہ کرنے کی بہت سی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر سامنے آتی ہیں۔یہ واقعات بعض اوقات خوفناک موڑ بھی لے سکتے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو جو آن لائن منظر عام پر آئی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ہیں۔ویڈیو کو انسٹاگرام پر ایک صارف نے شیئر کیا ویڈیو میں ایک بیل کا سینگ ایک دھاگے میں پھنس گیا ہے اور جانور کی مدد کے لیے ایک آدمی دھاگے کو ہٹا کر بیل کو آزاد کر دیتا ہے۔ تاہم واقعات کے ایک بڑے موڑ میں بیل غصے میں آجاتا ہے مدد کرنے والے شخص کو اٹھا کر سمندر میں پھینک دیتا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ’کم از کم اس نے نتائج سے بے خبر رہ کر سوچے بغیر مدد کی شکر ہے وہ ٹھیک ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’سبق ہے کبھی بھی ان کی مدد نہ کریں۔‘