لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان میں دیہانت کر جانے والے ہندوؤں کی استھیاں بھارت روانہ ہوگیا ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق 400 استھیاں ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی ہدایت پر ایدھی رضاکاروں کی نگرانی میں کراچی سے لاہور منتقل کی گئیں،استھیاں واہگہ بارڈر پر مہاراج شری رام ناتھ کے حوالے کر دی گئیں،شری پنچ مکھی ہنومان مندر کے گدی پتی مہاراج شری رام ناتھ نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا مہاراج شری رام ناتھ کا کہنا تھا کہ بھارت میں 144 سال بعد لگنے والے کمبھ کے میلے میں استھیاں پہنچائی جائیں گی،8 برسوں سے جاری پاکستانی حکومت کی کوششوں کی وجہ سے یہ مسئلہ حل ہوا۔