بلوچستان کے ضلع پشین کے ایک نجی اسپتال میں گیس سیلنڈر میں لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
دھماکے کی شدت سے اسپتال کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو فوری طور پر پشین سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ حکام نے گیس سیلنڈر کے لیکیج کی وجہ سے دھماکے کا امکان ظاہر کیا ہے اور اس واقعے کی مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔